روس کے بعد ایران سے بھی سستا پیٹرول اور گیس کی ایک بڑی پیشکش

Dec 06, 2022 | 17:15:PM
روس کے بعد ایران سے بھی سستا پیٹرول اور گیس کی ایک بڑی پیشکش
کیپشن: ایران
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کو ایران نے ایک بار پھر سستا ایندھن دینے کی پیشکش کردی ۔

پاکستان میں ایرانی سفیر محمد علی حسینی کی سستے پیٹرول پیشکش پر گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو پیٹرول خریدنے کی پیشکش برقرار ہے ۔ایران کی جانب سے سستے پیٹرول کی پاکستان کو فروخت کی مکمل امادگی ہے،پاکستان جب چاہیے پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کرسکتاہے ۔پاکستان ایران سے جیتنا پیٹرول چاہئے دینے کو تیار ہیں۔

 انکا مزید  کہنا تھا  کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن ایران کی طرف سے مکمل ہوچکی ہے ،پاکستان آج چاہئے پیٹرول سمیت سستی گیس بھی خرید سکتا ہے ۔ایران اور پاکستان کا تجارتی حجم انتہائی کم ہے ۔پاکستان ایران سے 100 میگا واٹ بجلی خرید رہا ہے ،ہم دوبارہ درخواست کریں گے کہ پاکستان ایران سے مزید سستی بجلی خریدنے کے انتظامات کرے۔

دوسری جانب وزارت پٹرولیم کے ذرئع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس سے پاکستان کو 30 ڈالر فی بیرل تک سستا تیل ملے گا جس سے عوام کو 42 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا ہے.