(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر کی ملاقات ،وزیر خزانہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر آگاہ کیا ۔
یو این ڈی کے کنسلٹنٹ سر مائیکل باربر بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیر خزانہ نے ملکی معیشت پر بریف کیا،ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر کو پاکستان کی مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے محصولات اور اخراجات کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر خزانہ نے امریکہ کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔