(24نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا وادی تیراہ کا دورہ،پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےپاک افغان بارڈرپرتعینات جوانوں سے ملاقات کی، آرمی چیف کو آپریشن تیاریوں اور بارڈر کنٹرول اقدامات پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشن تیاریوں اور عزم کوسراہا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادروطن کادفاع ہرقیمت پریقینی بنائیں گے، امن خراب کرنے والے عناصر کو کوئی جگہ نہیں دیں گے،بھاری قربانیوں سے حاصل کامیابیاں رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا بھی دورہ ،آرمی چیف نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھولوں کی چادر چڑھائی، آرمی چیف کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔