(24نیوز) سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سےسینٹورس مال کو کھول دیا گیا۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہسینٹورس مال کے بیسمنٹ میں قوائد کی خلاف ورزیاں کی گئیں تھیں، بیسمنٹ میں صرف پارکنگ کی اجازت ہے،بیسمنٹ میں الفتح اسٹور، مختلف دفاتر اور کنسٹرکشن میٹریل رکھا ہوا ہے، بیسمنٹ کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
سی ڈی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ بیسمنٹ کے جس جس حصے میں پارکنگ علاوہ جو بھی خلاف قوائد جگہیں تھیں ان حصوں کو سیل رکھا جائے گا، قوائد کی خلاف ورزی ختم کرنے پر ہی سیل کی گئی جگہوں کو ڈی سیل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس کو سیل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف سینٹورس کے ملازمین نے صبح احتجاج بھی کیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینٹورس مال کو سیل کرنے کی مذمت کی تھی۔