(24نیوز)سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے متعلق از خود نوٹس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈی جی ایچ آر سیل کی رپورٹ دو ججز کو بھیجی،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر کو ڈی جی ایچ آر سیل کی رپورٹ بھیجی گئی،دونوں مذکورہ ججز نے معاملے پر از خود نوٹس لینے کی رائے دی،آج کی سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا،سیکرٹری داخلہ ارشد شریف قتل کی آج درج ہونے والی ایف آئی آر کل عدالت میں جمع کرائیں گے،سیکرٹری خارجہ سے کل کینیا میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔