خصوصی افراد کے لئے خوشخبری ،سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ 

Dec 06, 2022 | 21:45:PM

(24نیوز)خصوصی افراد کا سرکاری اداروں کے بعد نیم سرکاری اور تمام نجی اداروں میں بھی پانچ فیصد کوٹا مقرر  کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تمام مقامی یا ملٹی نیشن کمپنیوں میں بھی خصوصی افراد کا ملازمت میں پانچ فیصد کوٹا مقرر کردیا گیا۔پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد نا کرنے والے اداروں پر جرمانہ عائد ہوگا ۔سندھ سرکار نے خصوصی افراد تحفظ اتھارٹی قائم کردی اوردس رکنی بورڈ  آف ڈائریکٹر بھی قائم کردیا۔
بورڈ کا چیئرمین سیکریٹری برائے محکمہ خصوصی افراد مقرر ممبران میں سیکریٹری قانون سیکریٹری خزانہ سیکریٹری انسانی حقوق ڈائریکٹر جنرل محکمہ برائے خصوصی افراد ڈائریکٹر آئی اینڈ سی شامل ہیں۔بورڈ آف ڈائریکٹر میں چار نجی افراد بھی شامل ,جن میں پروفیسر ڈاکٹر نبیلا نجم سومرو حق نواز ٹالپور جاوید رئیس اور فرحت رشید شامل ہیں۔
بورڈ آف ڈائریکٹر خصوصی افراد تحفظ اتھارٹی کا اسٹرکچر بنائے گا اور اتھارٹی کا نظام مستقل بنیادوں پر چلائے گا ۔مالی اخراجات کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرس سے لی جائے گی جبکہ پوسٹ اور پری بجٹ کا آڈٹ بھی بورڈ آف ڈائریکٹر کرے گا ۔

مزیدخبریں