(24نیوز)وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت کے 300 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ،اجلاس میں سیلاب متاثرہ شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت کے اربوں روپے کے منصوبے منظور کرلئے گئے، اجلاس میں 36 ارب 21 کروڑ روپے مالیت کا مورو رانی پور شاہراہ کی تعمیر و مرمت 3 ارب 82 کروڑ روپے کی لاگت کا سیلابی پانی کے انتظام کا منصوبہ ، 48 ارب 32 کروڑ روپے لاگت کا سندھ فلڈ ایمرجنسی منصوبہ ، سندھ فلڈ ایمرجنسی و بحالی منصوبہ منظور کرلیا گیا منصوبے پر 66 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
ایکنک نے پختونخوا میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کا 15 ارب روپے اور بلوچستان میں 12 ارب 50 کروڑ روپے جب کہ سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ منظور کرلیا منصوبے پر 70 ارب 44 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی پنجاب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کی استعداد بڑھانے کیلئے 23 ارب 98 کروڑ روپے کا منصوبہ اورسندھ کے پسماندہ اضلاع میں زچہ بچہ صحت کی بہتری کا 48 ارب 30 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔