(24نیوز) نوجوانوں کے درمیان کرکٹ گراؤنڈ میں زبانی تکرار,صوابی میں دوسرے دن پھر خون کی ہولی، گاؤں کلابٹ میں والد اور انکے دو بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔
زبانی تکرار پر نامزد ملزم ہارون نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو انکے گھر کے سامنے موت کےگھاٹ اتار دیا، قتل ہونے والوں میں 60 سالہ محمد اقبال اور انکے دو بیٹے 29 سالہ انصر اور 25 سالہ قیصر شامل ہیں،ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مقتولین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے سے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
ملزم ہارون کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، پولیس نے چھاپے شروع کردیئے۔
خیال رہے کہ ضلع میں گزشتہ صرف دو دنوں کے دوران یہ پانچ قتل ہوئے ہیں۔