افواج پاکستان اور سروسز چیف کا میجر شبیر شریف شہید کو 52 ویں یوم شہادت پر خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کو ان کے 52 ویں یوم شہادت پر خراج تحسین پیش کیا۔
1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر شبیر شریف کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب ایک بلند جگہ پر قبضہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس پوزیشن کا دفاع ہندوستانی انفنٹری کر رہی تھی جسے ٹینکوں کے ایک سکواڈرن کی مدد حاصل تھی۔ اس محاذ پر میجر شبیر شریف نے 43 بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ چار ٹینکوں کو تباہ کرکے علاقے پر قبضہ کرلیا۔ میجر شبیر شریف اور ان کے ساتھیوں نے دشمن کی دو بٹالین کے جوابی حملوں کو بھی پسپا کیا۔
یہ بھی پڑھیے: جنوبی وزیرستان، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید
میجر شبیر شریف کی جرأت اور بہادری ہمیں یاد دلاتی ہے کہ تعداد نہیں بلکہ ایمان، لگن اور ہمت قوموں کو فتح سے ہمکنار کرتی ہے۔
بِلا شُبہ میجر شبیر شریف شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔
پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔