گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں، اوگرا کو درخواست موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی سی) نے گیس مزید مہنگی کرنے کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو درخواست دائر کردی۔
سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔ سوئی ناردرن کی جانب سے گیس 1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کیلئے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔
سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023 سے مانگا ہے، درخواست 2023-24 کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے لیے 181 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے کمی کا تخمینہ ہے، گیس کی قیمت2961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے، گیس کی موجودہ قیمت 1246 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
درخواست میں بقایاجات کی مد میں 1209 روپے 14 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا جبکہ روپے کی قدر میں کمی کی مد میں 56 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل،عدت میں نکاح،بشریٰ بی بی کو باقاعدہ گرفتار کر لیا جائے گا؟
اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو اواری ہوٹل لاہور میں ہوگی۔ اس کے بعد پشاور میں بھی ایک عوامی سماعت کی جائے گی۔
دوسری جانب نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
مزید جانیے اس ویڈیو میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔