لاہور آج بھی آلودہ شہروں میں سرفہرست

Dec 06, 2023 | 10:29:AM

(مائدہ وحید، صبا پرویز) شہر لاہور  میں صبح سویرے فضائی آلودگی کے بادل چھا گئے۔ لاہور ایک بار پھر  فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 24ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 77فیصد ہے۔

شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 228ریکارڈ، مال روڈ میں 424 گارڈن ٹاؤن میں 398 ریکارڈ کیا گیا، شاہراہ قائداعظم 424، خانہ سلیم روڈ پر شرح 355ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 355، ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 343ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

دوسری جانب کراچی میں موسم مزید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ دوپہر کے اوقات میں 17 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق کراچی دنیا کے فضائی معیار کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

شہر میں نمی کی سطح 57 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب صبح میں 60، شام میں 40 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ماہرین  کے مطابق شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں۔ 

مزیدخبریں