روپے کا ڈالر کو رگڑا،ریٹ مزید گر گیا
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،100 انڈیکس نیا سنگ میل عبور کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے کی کمی سے 284 روپے کا ہو گیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 961 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 63 ہزار 917 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں 35 ارب روپے مالیت کے 98 کروڑ زائد شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی ختم؟ ڈالر ہی ڈالر، بڑی منظوری مل گئی
گزشتہ روز 100 انڈیکس 62 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔