تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت دینے پر ورکنگ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) پنجاب بھر کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیونگ لرنر لائسنس جاری کرنے کا منصوبہ، آئی جی پنجاب نے منظوری دے دی۔
تھانوں کا خوف ختم کرنے اور عوام کے لیے سہولت سینٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیونگ لرنر لائسنس جاری کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ڈرائیونگ لرنر کی سہولت تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر دینے کی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا حق مہر سے متعلق بڑا فیصلہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس بنانے کی منظوری دے دی، آئی جی آفس نے پی آئی ٹی بی سے ملکر فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت دینے پر ورکنگ کا آغاز بھی کر دیا۔