توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چودھری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان )توہین الیکشن کمیشن کیس میں گرفتار سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ ۔
الیکشن کمیشن کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنادیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کیخلاف فرد جرم کی کاروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی ، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی رائے کے بعد ٹرائل کا فیصلہ کیا،بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر توہین آمیز گفتگو پر توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی چل رہی ہے، الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریگا۔
یہ بھی پڑھیں :جج محمد بشیر 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے