(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
ایک تولہ سونا 1300 روپے کمی سے 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونے میں 1114 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 986 روپے کا ہوگیا
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے 2048 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی 2600 روپے پر برقرار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کمی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں مزید کمی