سال 2024 کے دوران عدالتی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے2024 کے دوران عدالتی چھٹیوں بارے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سال 2024 کے دوران عدالتی چھٹیوں کے بارے میں لاہور لائی کورٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم کشمیر کے حوالے سے ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی، 14 مارچ کو عرس چنن پیر کے سلسلہ میں ہائیکورٹ بہاولپور بنچ اور وہاں کی مقامی عدالتوں میں چھٹی ہوگی، 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں بند رہیں گی، 29 مارچ کو کرسچئیین عدالتی ملازمین کے لئے گڈ فرائیڈے ، 31 مارچ کو ایسٹر سنڈے کی چھٹی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا حق مہر سے متعلق بڑا فیصلہ
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ 10 تا 12 مارچ تک عیدالفطر کے سلسلہ میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہو گی، یکم مئی کو یوم مزدور کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں چھٹی ہو گی، 24 مئی کو امیر آف بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی کی برسی کے موقع پر بہالپور کی عدالتوں میں چھٹی ہو گی، 17 اور 18 جون کو عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں صوبہ بھر کی عدالتوں میں چھٹی ہو گی۔
12 اگست کو عرس حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی کے سلسلہ میں ملتان کی عدالتوں میں چھٹی ہو گی، 14 اگست کو یوم آزادی کے سلسلہ میں صوبہ بھر کی عدالتوں میں تعطیل ہو گی، 25 اگست کو حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے سلسلہ میں پرنسپل سیٹ اور لاہور کی مقامی عدالتوں میں چھٹی ہو گی, 16 ستمبر کو عید میلادالنبی اور 9 نومبر کو اقبال ڈے کی چھٹی ہو گی.
25 دسمبر کو قائد اعظم ڈے کی چھٹی ہو گی, 25 دسمبر سے 8 جنوری تک ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی, سول اور سیشن کورٹس میں 25 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی.