(24 نیوز )سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد نوازشریف کی سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت سے 15 سال بعد ملاقات اختتام پذیر ہو گئی ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف چودھری شجاعت کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہو گئے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان 40منٹ تک ملاقات جاری رہی،ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں مسلم لیگ ن سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے مسلم لیگ ق کو سیٹوں کی تعداد کے حوالے سے پیشکش کرے گی ۔مسلم لیگ ق نے اس ملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ق لیگ کی قیادت نواز شریف سے ملاقات کے بارے میں اپنے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔
یہ بھی پڑھیں :تشدد کا شکار کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ مکمل صحت یاب، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم اعلان کر دیا