جلاؤ گھیراؤ کیس، یاسمین راشد، خدیجہ شاہ کو پیش کرنے کی استدعا

Dec 06, 2023 | 16:25:PM
جلاؤ گھیراؤ کیس، یاسمین راشد، خدیجہ شاہ کو پیش کرنے کی استدعا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت  میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں خدیجہ شاہ اور یاسمین راشد سمیت دیگر کو عدالت پیش کئے جانے کی استدعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 47 ملزمان نے ویڈیو لنک پر حاضری کرائی،ملزمان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ اور یاسمین راشد سمیت دیگر کو عدالت پیش کیا جائے۔

خدیجہ شاہ نے استدعا کی کہ وکیل سے مل  کر وکالت نامے پر دستخط کرنا چاہتی ہوں،عدالت نے دورانِ سماعت کہا کہ تمام ملزمان کی حاضری پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ پولیس نے ملزموں کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔