(24 نیوز) بیٹنگ کے دوران وکٹوں کی طرف جاتی گیند کو ہاتھ سے روکنے پر بنگلادیشی وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم آؤٹ دے دیئے گئے، حریف نیوزی لینڈ کی طرف سے اپیل پر تھرڈ امپائر نے فیصلہ سنایا۔
بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم ٹیسٹ تاریخ کے دوسرے بلے باز بن گئے جنہیں آج ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں میدان میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ دیا گیا، نیوزی لینڈ نے 41 ویں اوور میں کائل جیمیسن کی گیند پر دستانے سے گیند کو دور دھکیلنے پر مشفق الرحیم کے خلاف اپیل کی جس پر آن فیلڈ ایمپائر نے فیصلہ تھرڈ ایمپائر کو ریفر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بحالی کا مرحلہ شروع
آن فیلڈ امپائرز نے تھرڈ ایمپائر سے چیک طلب کیا جس پر ٹیلی ویژن امپائر احسن رضا نے مشفق الرحیم کو آؤٹ قرار دیا، اس وقت مشفیق الرحیم 35 رنز پر کھیل رہے تھے۔
انگلینڈ کے لیونارڈ ہٹن واحد دوسرے بلے باز تھے جنہیں 1951 میں اوول میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں میدان میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ کیا گیا تھا، ان کے علاوہ 7 دیگر ٹیسٹ کرکٹرز کو گیند کو ہینڈل کرنے کی وجہ سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسی طرح کی ایک غیر معمولی برطرفی کو فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے کا نام دیا گیا ہے۔