سرکاری افسران کی بطور ریٹرننگ افسر ممکنہ تعیناتی کا اقدام چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف ) سرکاری افسران کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر ممکنہ تعیناتی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے بریسٹر عمیر خان نیازی ایڈوکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ میں دئیے گئے بیان کے مطابق 8 فروری کو قومی انتخابات ہوں گے، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے ، الیکشن ایکٹ کے تحت اس کے پاس سرکاری افسران کو ڈی آر او اور آر او تعیناتی کا اختیار ہے ، الیکشن کمیشن عدلیہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کے ذریعے انتخابات کرواتا رہا ہے، اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کا سرکاری افسران کو ڈی آر او اور آر او تعینات کرنے کا پروگرام ہے، موجودہ نگران حکومت کے دور میں سرکاری افسران سے بطور ریٹرنگ افسر شفاف انتخابات کی توقع نہیں ،عدالت سرکاری افسران کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسر ممکنہ تعیناتی کالعدم قرار دے ۔
یہ بھی پڑھیں : کبوتر کے 'قتل' کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار