پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہو گئیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت 8 دسمبر بروز جمعہ صبح 10 بجےہوگی۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق الیکشن کمیشن میں 11 افراد نے درخواست دائر کی تھی، درخواست گزاروں میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ طاہر نواز ، اکبر ایس بابر، نورین فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گھی اور سٹیل ملز مالکان کیلئے اچھی خبر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا
درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کےلئے پی ٹی آئی کے اندر شفاف الیکشن کمشن تشکیل دینے کی اور تیسرے فریق کی تعیناتی اور نگرانی کی استدعا کی ہے۔