ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشتگرد ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد حبیب الرحمان ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے: ’جہاد فرض قرار‘ حرمت اقصیٰ کانفرنس کا اعلامیہ جاری
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھاجس سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔