ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد جاں بحق، 22 کی حالت غیر 

Dec 06, 2024 | 09:12:AM
ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد جاں بحق، 22 کی حالت غیر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 22 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں 8 مشتبہ افراد کو ان ہلاکتوں کے بعد حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ کے حکام نے 410 لٹر ایتھنول اور میتھانول کے ساتھ ساتھ ممنوعہ الکحل کی 165 بوتلیں اور شراب بنانے والے آلات بھی ضبط کیے تھے ۔

واضح رہے ایک سال قبل زہریلی شراب پینے سے کم و بیش 40 افراد ہلاک ہوئے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اکثر شراب اور تمباکو کے استعمال پر تنقید کرتے رہے ہیں ۔