کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی 20پیسےمہنگی 

نیپرا نے جولائی تا ستمبرکی سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا

Dec 06, 2024 | 09:15:AM

(ویب ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھرکے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے،نیپرا نے جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں  ایڈجسٹمنٹ کی وصولی نومبر میں ختم ہوگئی تھی، جس کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ایک روپے74 پیسے فی یونٹ تھی۔امریکا نے مزید 35 ایرانی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ 2 دسمبر کو نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کر دی تھی،نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا،نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو قیمتوں میں کمی کا ریلیف دسمبر 2024 کے بلوں میں دیا جائے گا جس کا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں