بنگلہ دیش کی پاکستانیوں کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم، بھارت پریشان  

Dec 06, 2024 | 09:20:AM
بنگلہ دیش کی پاکستانیوں کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم، بھارت پریشان  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہوجانے کے بعد سے ڈھاکہ اور اسلام آباد کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ انڈیا مخالف پروپیگنڈا جاری رکھا ہوا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لیے سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کردی ہے،اس نئی پیش رفت پر بھارتیوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

 ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ جس رفتار سے معاملات طے پارہے ہیں آئندہ ایک دو برس میں بنگلہ دیش پاکستان میں ضم ہوجائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تقریبا 20 سال بعد اہم پیش رفت سامنے آئی تھی کہ پاکستان سے ایک مال بردار بحری جہاز پہلی بار بنگلہ دیش پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ 1971 کی جنگ اور قیام پاکستان کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلقات میں اتار چڑھائو آتا رہا ہے۔