لندن، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی پرحملے کا کیس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لندن پولیس نےسابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پرمبینہ حملے کا کیس بند کر دیا۔
سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل پر حملے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔پاکستانی دفتر خارجہ نے ہائی کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ واقعے کی ویڈیو کا جائزہ لے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پاکستان ہائی کمیشن نے واقعہ کے حوالے سے تمام دستیاب شواہد پولیس کو فراہم کئے تھے مگر پولیس نے کہا کہ واقعے میں کسی کے زخمی نہ ہونے اور کوئی دوسرا نقصان نہیں ہوا لہذا کسی بھی شخص پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔
پاکستانی حکومت نے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 23 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرکے ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے تھے۔