امریکا میں برفانی طوفان،معموملات زندگی درہم برہم،پروازیں معطل
ریاست اوہائیو،پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برفباری، سڑکیں برف سے ڈھک گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا میں برفانی طوفان نے معموملات زندگی درہم برہم کردیئے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے،وہاں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں اور راستے بند ہوگئے،برف باری کے باعث متعدد پروازیں بھی معطل کردی گئیں۔
لیکس ایری اور اونٹاریو میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے،امریکا اور کینیڈا میں برف باری مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمال میں زلزلہ آیاہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے،امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی دس کلومیٹر جبکہ مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا،زلزلے باعث امریکی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی جسے بعد ازاں کینسل کردیا گیا۔