انڈر 19ایشیاکپ،بنگلہ دیش نےپاکستان کو7وکٹوں سےشکست دیدی

Dec 06, 2024 | 10:27:AM
انڈر 19ایشیاکپ،بنگلہ دیش نےپاکستان کو7وکٹوں سےشکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈر19 ایشیا کپ کےسیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو7 وکٹوں کو شکست دیدی، بنگلہ دیشی ٹیم نے  116 رنز  کا ہدف 3 وکٹوں پر پورا کیا ۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہو ا، بنگال ٹائیگرز کی شاندار باؤلنگ کے سامنے کوئی پاکستانی بیٹر ٹک نہ سکا  اور پوری ٹیم 116 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

 بنگلہ دیشی باؤلر اقبال حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان کی جانب سے فرحان یوسف نے سب سے زیاد ہ32 رنز بنائے، ریاض اللہ نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔   

 ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹرز نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 23 ویں اوور میں حاصل کیا، عزیز حکیم نے  61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 

 دوسرے سیمی فائنل میں بھارت  نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔