2 ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ 

Dec 06, 2024 | 10:32:AM
2 ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے بری خبر،2 ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی سٹورز پر بھی خوردنی تیل کے دام بڑھ گئے۔

ایک طرف مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے تو دوسری طرف اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں بے قابو ہوگئی۔  

فیصل آباد میں گھی کی  فی کلو قیمتوں میں 30 روپے سے لے کر 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل میں 50 روپے سے لے کر 100 روپے تک کا اضافہ ہواہے لوگوں کو بجٹ پھر سے متاثر ہونے لگا۔

ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں را میٹریل مہنگا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر بھی گھی کی فی کلو  قیمت میں 40 جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت

میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔