بھارتی اداکارہ ممتاکلکرنی 25 سال بعدممبئی واپس پہنچ گئیں
90کی دہائی کی مقبول اداکارہ پر 2000 کروڑ روپے منشیات کیس کی ایف آئی آر درج تھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 90 کی دہائی کی مقبول بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد ممبئی واپس پہنچ گئیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پر 2000 کروڑ روپے منشیات کیس کی ایف آئی آر درج تھی جسے ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا کر بالآخر خارج کرکے اداکارہ کو کلین چٹ دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:علی ظفر نے"طیفا اِن ٹربل" کا سیکوئل بنانے کا عندیہ دے دیا
ممتاکلکرنی نے 25 سال بعد اپنے آبائی شہر واپسی پر انسٹاگرام پر تصویراور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کیا، ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں بہت جذباتی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں،جب میری پرواز یہاں اتری میں دائیں اور بائیں دیکھ رہی تھی اورمیں نے اپنے ملک کو 24 سال بعد اوپر سے دیکھا اور میں جذباتی ہوگئی۔