عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی

Dec 06, 2024 | 11:08:AM
عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ملک بھر درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی، اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف 74 مقدمات درج ہیں، پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں، خیبرپختونخوا میں عمران خان کے خلاف دو مقدمات ہیں، ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات / انکوائریاں زیر التوا ہیں، نیب میں عمران خان کے خلاف تین مقدمات زیر التوا ہیں۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیر التوا ہے، عمران خان پر اکتوبر،نومبر اور دسمبر میں ہونے والے احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست پر وزارت داخلہ کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔