سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 ماہ میں مکمل کیاجائے،وزیر داخلہ نےسی ڈ ی اے کو ٹاسک سونپ دیا   

Dec 06, 2024 | 11:14:AM
سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 ماہ میں مکمل کیاجائے،وزیر داخلہ نےسی ڈ ی اے کو ٹاسک سونپ دیا   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ کی بجائے 3 ماہ میں بنے گا، پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے سی ڈی اے کو ٹاسک دے دیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیر اتی کاموں کا جائزہ لیا،انہوں نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے  افسران کو ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل حل ہوں گے،اسلام آباد میں آنے والے دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سرینہ چوک انںٹرچینج 10 ماہ کی بجائے صرف 3 ماہ میں تعمیر ہو گا،سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت 2 انڈر پاس تعمیر ہو رہے ہیں اور رابطہ سڑکیں بن رہی ہیں،پراجیکٹ کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل کے لیے یقینی بنانے کے لئے خود نگرانی کر رہا ہوں۔

تعمیراتی کام کے دوران متبادل ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سرینہ چوک انٹرچینج کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،چیئرمین سی ڈی اے ، ڈی سی اسلام آباد سمیت متعلقہ سنئیر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔