ویلنگٹن ٹیسٹ میں پہلےروز 15 وکٹیں گر گئیں،ہیری بروک کی سنچری

Dec 06, 2024 | 11:43:AM
ویلنگٹن ٹیسٹ میں پہلےروز 15 وکٹیں گر گئیں،ہیری بروک کی سنچری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ویلنگٹن  ٹیسٹ میں پہلے روز 15 وکٹیں گر گئیں، ہیری برو ک کی سنچری کے باعث انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے روز ہی  گرفت مضبوط کر لی۔ 

 نیوزی لینڈ اور انگلینڈ  کے درمیان3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلےر وز  ہیری بروک کی شاندار سنچری کےبعد انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 280 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے  پہلی اننگز میں 86 رنز پر 5 وکٹیں کھو دیں۔ 

  ہیری بروک نے سب سے زیادہ 123 رنز بنائے، انگلینڈ کے 4 کھلاڑی 43 رنز پر آئوٹ ہو نے کے بعد  ہیری بروک اور اولی پوپ نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی ۔ اولی پوپ 66 رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔

ان فارم بروک نے صرف 23 ٹیسٹوں میں اپنی آٹھویں سنچری بنائی،  نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن سمتھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ 

 نیوزی لینڈ   کے بیٹر انگلش باؤلنگ اٹیک کے سامنے مشکلات کا شکار دکھائی دئیے ، ان کی ٹیم کے 5 کھلاڑی 86 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ کی جانب سے بائیڈن کارس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔