گاڑیوں کی دنیا میں انقلاب،پہلی ہائیڈروجن کارمارکیٹ میں آگئی 

ہنڈائی کی یہ نیکسو کار ہائیڈروجن انجن ہونے کے ساتھ ساتھ  الیکٹرک بھی ہے

Dec 06, 2024 | 12:02:PM

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی پہلی ہائیڈروجن کار مارکیٹ میں آگئی جو صرف 5 منٹ میں چارجنگ اسٹیشن کے ساتھ 900 کلومیٹر کا سفر کرتی ہے اور آگے بڑھتے ہی ہوا کو صاف کرتی ہے۔

انسان اپنی  زندگی میں جدت کےساتھ ساتھ  سہولیات زندگی میں بھی جدت پیدا کر رہا ہے،زوربروز  ٹیکنالوجی میں جدت آتی جارہی ہے، اسی کے ساتھ  گاڑیوں کی دنیا میں بھی انقلاب آرہا ہے،دنیا ابھی الیکٹرک گاٖڑیوں سےمکمل طور واقف ہوئی نہیں کہ ہنڈائی نے  ہائیڈروجن کار بناکر گاڑیوں کی دنیا میں ایک اور انقلاب برپا کر دیا ہے۔

آسٹریلیا  میں منعقد  ہونے والی ایک تقریب میں ہنڈائی نے اپنی پہلی ہائیڈروجن کار  ہیڈائی نیکسو  متعارف کر وائی  جو ہائیڈروجن انجن ہونے کے ساتھ ساتھ  الیکٹرک بھی ہے ،یہ صرف 5 منٹ میں چارج ہوجاتی ہے جس سے مسافروں کاسفر بہت آسان ہوجاتا ہے،ہنڈائی نیکسو بہت ماحول دوست گاڑی ہے جو  ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے اخراج  پیدا نہیں کرتی  بلکہ اپنے سفر کے دوران 499,100 لیٹر  ہوا کو بھی صاف رکھتی ہے۔ 

 ہنڈائی نےاپنے اس کارنامے سے دیگر کارساز  کمپینوں کے لیے مارکیٹ میں مسابقت کو مزیدسخت کردیا ہے۔

مزیدخبریں