اداکارہ مہربانوکوبولڈ ڈانس ویڈیوپرشدید تنقید کاسامنا
ڈانس بالکل بھی متاثر کن نہیں،پہلے کچھ نئے اسٹیپس سیکھ لیں،صارفین کاردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ مہربانوکواپنی بولڈ ڈانس ویڈیوکی وجہ سے سوشل میڈیاپرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
معروف اداکارہ مہربانو میرے ہمنشین،میرے پاس تم ہو اور چڑیل جیسے ڈراموں کے علاوہ ابوعلیحٰہ کی فلم ٹکسالی گیٹ میں بھی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔
مہربانو ڈانس کی دلدادہ ہیں اوراکثر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیوزبھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ ایک اور ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سبز ٹینک ٹاپ کے ساتھ ایک آف وائٹ شارٹس پہنی ہوئی ہے،تاہم مداحوں کو ان کی ڈانس ویڈیو پسند نہیں آئی۔
بہت سے صارفین کاکہناہے کہ اس کا ڈانس بالکل بھی متاثر کن نہیں اور وہ کسی کی توجہ حاصل نہیں کر رہیں،بہت سے لوگوں کی رائے ہے کہ وہ ڈانس کی کافی جنونی ہے لیکن اس کے لیے پہلے کچھ نئے ڈانس اسٹیپس سیکھنے ہوں گی۔
کئی لوگوں نے ان کے بے باک لباس پر بھی سخت تبصرے لکھے ہیں، کچھ لوگوں نے کہاہے کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ وہ انسٹاگرام ریلز میں ایسے کپڑے پہنتی ہیں اور اس کے والدین بھی یہ ریلز دیکھتے ہیں۔