سابق پی ٹی آئی رہنماجاوید بدر کانوازشریف کےنام کھلاخط،الزام تراشی پرمعافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جاوید بدر نےمسلم لیگ کے صدر نوازشریف کے نام کھلے خط میں ماضی میں الزام تراشی پر معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے خط کے متن میں کہا ہے کہ نوازشریف سے اپنی گستاخیوں ،الزام درازی پر معافی مانگتا ہوں،آپ کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امید ہے آپ میری غلطیوں کو نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے،یہ خط کسی دباؤ یا لالچ نہیں ،اپنے ضمیر کی آواز پر لکھ رہا ہوں ۔
جاوید بدر کا مزید کہناتھا کہ پاکستان میں استحکام پیدا کرنے پر اور آپ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،زندگی میں کبھی ملاقات ہوئی تو آپ کے سامنے غلطیوں کا اعتراف کرونگا۔