زمبابوے کے بعد ساؤتھ افریقہ شکار ، شاہین جھپٹنے کو تیار 

تحریر : امیر عبداللہ خان 

Dec 06, 2024 | 14:16:PM
زمبابوے کے بعد ساؤتھ افریقہ شکار ، شاہین جھپٹنے کو تیار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان کر کٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ پہنچ گئی ہے جہاں اسے اس سیزن کی سب سے بڑی سیریز کھیلنا ہے جس میں تین ٹی ٹوئنٹی ، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ شامل ہیں ، حالیہ سیزن میں ٹیم بہت سے تجرباتی مراحل میں سے گزری ہے، پہلے انگلینڈ جیسی ٹیم کو اپنی ہوم گراونڈ میں شکست سے دوچار کیا آسٹریلیا جہاں اسے ٹی ٹوئنٹی میں شکست اور ون ڈے سیریز میں تاریخی کامیابی 22 سال بعد ملی جس کے بعد اس ٹیم نے زمبابوے کو اس کے ملک میں ہرایا اور اگر یوں کہا جائے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے ایک اچھی ستریٹجی کے ساتھ ٹیم کو کرکٹ مہیا کی ہے تو غلط نا ہوگا ، کرکٹ کی اس آگ میں کئی ایک خام کھلاڑیوں کو گذار کر کندن بنایا گیا ہے ،لیکن اب کے سیریز کچھ اتنی آسان نہیں ہوگی ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2024-25 کی کرکٹ سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ہوگا، جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے، اور 3 ٹی20 میچز شامل ہیں۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ آئی سی سی سپر لیگ اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز فاسٹ بولرز کے لیے معاون ہیں، جس کا فائدہ مقامی بولرز کو ہو سکتا ہے جبکہ پاکستانی بلے بازوں کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ ون ڈے میچز میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ریکارڈ کمزور رہا ہے، جہاں پاکستان نے 34 میں سے صرف 12 میچز جیتے ہیں۔ ٹی20 فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ زیادہ متوازن رہا ہے، تاہم، جنوبی افریقہ کو معمولی برتری حاصل ہے۔
پاکستان کے بابر اعظم جو کہ اس وقت ون ڈے اور ٹی20 کے اہم بلے باز سمجھے جا رہے ہیں، اپنی شاندار فارم کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر بہت زیادہ انحصار ہوگا۔ دوسری طرف، جنوبی افریقہ اپنی بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ میں توازن قائم رکھنے کی کوشش کرے گا، حالانکہ انتظامی اور مالی مسائل اس کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ سیریز شائقین کو سنسنی خیز مقابلے فراہم کرے گی، خاص طور پر جب دونوں ٹیمیں اپنی بہترین حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ مقابلوں کا ریکارڈ مختصر طور پر یہاں بیان کرتا ہوں، دونوں ٹیموں نے 30 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، جن میں جنوبی افریقہ نے 17 جیتے، پاکستان نے 7 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 میچز ڈرا ہوئے،دونوں ٹیموں نے 82 ون ڈے میچز کھیلے، جن میں جنوبی افریقہ نے 51 اور پاکستان نے 30 میچز جیتے، جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،ٹی ٹوئنٹی میچز میں، پاکستان اور جنوبی افریقہ نے 21 مقابلے کیے ہیں، جن میں پاکستان نے 11 جیتے اور جنوبی افریقہ نے 10 میں کامیابی حاصل کی،جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے میچز کے نتائج جنوبی افریقہ کے حق میں زیادہ رہے ہیں۔
تینوں فارمیٹس میں ریکارڈ کے مطابق جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 15 ٹیسٹ میچز ہوئے، جن میں،جنوبی افریقہ نے 12 جیت پاکستان نے 1 میچ جیتا ، دو میچز ڈرا ہوئے ، ون ڈے انٹرنیشنل میں دونوں ملکوں کے مابین 39 مقابلے ہوئے جن میں سے جنوبی افریقہ نے 28 اور پاکستان نے 11 میں کامیابی حاصل کی اور اگر ٹی ٹوئنٹی کو دیکھا جائے تو جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے 7 میچز میں سے 4 میں جنوبی افریقہ اور 3 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ، اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو دونوں ملکوں کے لیے یہ ایک مشکل سیریز ہوگی، پاکستان کی ٹیم اپنی بھرپور فارم میں ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا ریکارڈ شاندار ہے۔
یہ بلا شبہ ایک مشکل سیریز ہوگی، کرکٹ بورڈ نے دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے ۔
10  دسمبر سے 7 جنوری تک اس دورے میں پاکستان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے گی۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی۔
ورک لوڈ منیجمنٹ مدنظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ۔
اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تینوں اسکواڈز متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں  اچھی کارکردگی دکھائیں۔ عاقب جاوید۔

پاکستان کی مینز سلیکشن کمیٹی نے 10 دسمبر سے 7 جنوری تک ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ شامل ہیں۔ سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔  پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا۔ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔
بابر اعظم کو محمد رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا کے ساتھ تینوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو ان کے ورک لوڈ منیجمنٹ  کے طور پر وائٹ بال کے میچوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ  وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی بہترین فٹنس اور فارم میں ہوں۔
 ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس ہیں جو آخری بار اگست 2021 میں جمائیکا میں کھیلے تھے۔ عباس  نے 25 ٹیسٹ میں 90 وکٹیں حاصل کی ہیں اور موجودہ  قائد اعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ نہ کھیلنے کے بعد نسیم شاہ کو بھی چار رکنی پیس اٹیک میں شامل کیا گیا ہے۔ نومبر 2019 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک 19 ٹیسٹ کھیلنے والے 21 سالہ نسیم شاہ  نے ایبٹ آباد میں جاری قائداعظم ٹرافی میچ میں پشاور کے خلاف لاہور وائٹس کے لیے ابتک چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔
گزشتہ ماہ سری لنکا اے  کے خلاف پاکستان شاہینز کی جانب سے 15 وکٹیں لینے کے بعد فاسٹ بولر خرم شہزاد کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میر حمزہ 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل چوتھے فاسٹ بولر ہیں اور اس وقت ایبٹ آباد میں لاہور وائٹس کے خلاف پشاور کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔
  انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے آف اسپنر ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔  سلیکٹرز نے سنچورین اور نیو لینڈز کی کنڈیشنز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کو بطور مدمقابل  مدنظر رکھتے ہوئے  صرف ایک  اسپیشلسٹ اسپنر نعمان علی  کا انتخاب کیا ہے جنہوں  نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں  20 وکٹیں حاصل کی تھیں  اور وہ 17 ٹیسٹ میں 67 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
ون ڈے میں بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر سفیان مقیم  پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے زمبابوے کے خلاف دو  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں جن میں دوسرے میچ میں 3 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی کارکردگی بھی شامل ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف جمعرات کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد جمعہ 6 دسمبر کو جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہو گا جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کھلاڑی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوں گے۔ پاکستان  کے ریڈ بال  ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچیں گے تاکہ وہ پری ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کرسکیں۔
دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستانی سکواڈ کو کچھ یوں ترتیب دیا گیا ہے ۔
ٹیسٹ 
شان مسعود (کپتان)  سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔ 
ون ڈے 
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )  عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر )۔
ٹی ٹوئنٹی 
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )  ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) ۔
 ممبر سلیکشن کمیٹی اور عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نے جس فارمیٹ کے لیے جو کھلاڑی ضروری ہے اسی سلیکشن کی پالیسی اپنائی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تینوں اسکواڈ اچھی طرح سے متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوں۔
انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے باوجود ساجد خان کو سلیکٹ نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ تاہم سنچورین اور کیپ ٹاؤن  میں تیز بولنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے بجائے محمد عباس کا انتخاب کیا ہے جو سیم بولنگ کے  ماہر ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ ہونا ایک اسٹریٹجک فیصلہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ آئی سی سی  چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم رہیں۔ اسی طرح فخر زمان کو  اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں۔
اس ٹور کا مکمل شیڈول جو جاری کیا گیا ہے وہ کچھ اسطرح ہے  10 دسمبر کو ڈربن میں پہلا ٹی ٹوئنٹی ، 13 دسمبر کو دوسریا میچ سنچورین میں اور تیسرا ٹی 20 جوہنسبرگ میں کھیلا جائے گا ، 17 دسمبر سے پارل میں پہلا ون ڈے 19 کو دوسرا کیپ ٹاون میں اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو جوہنسبرگ میں کھیلا جائے گا ، اس طرح دو ٹیسٹ کی سیعیز مین پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین اور دوسرا میچ 3 سے سات دسمبر کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا ۔