ایم کیو ایم سے پوچھیں کراچی کس نے تباہ کیا؟ سعید غنی   

Dec 06, 2024 | 14:42:PM
ایم کیو ایم سے پوچھیں کراچی کس نے تباہ کیا؟ سعید غنی   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے پوچھیں کراچی کو کس نے تباہ کیا؟

سعید غنی نے ایک بیان میں سوال کیا ہے کہ کے ایم سی اور دیگر ادارے کس نے تباہ کیے؟  اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں کے فور منصوبے کو روکا گیا۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کے فور کے لیے وفاق نے آدھے پیسے دینے تھے مگر وفاق نے منع کر دیا تھا۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ کے فور کے تاخیر کی وجوہات ہیں اب تیزی سے کام ہو رہا ہے۔