ایڈیلیڈٹیسٹ میں بھارتی ٹیم180رنزپرڈھیر،مچل سٹارک کے6شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
ایڈیلیڈ(24 نیوز)ایڈیلیڈ پنک بال ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہو ئی پوری ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، مچل سٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈ یلیڈ ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن 180 پر ڈھیر ہو گئی، ویرات کوہلی روہت شرما سمیت سب کھلاڑی ہو ناکام ثابت ہوئے ۔
بھارتی اننگز کی تباہی میں اہم کردار فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے ادا کیا جنہوں نے 14.1 اوور میں صرف 48 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے بھی 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
بھارتی اننگز شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی ،اوپنر جیسی وال صفر پر آئوٹ ہو ئے ،کےراہول نے 37 رنز بنائے، شمبان گل نے 31رنز کی اننگز کھیلی ،ویرات کوہلی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بھارتی کپتان روہت شرما 3رنز بنا سکے،رشبھ پنٹ نے 21رنز بنائے ، نتیش کمار نے 42 اور روی ایشون نے 22 رنز بنا کر بھارتی اننگز کو 180 رنز تک پہنچایا۔