تلسی کمار210 کروڑ کے اثاثوں کےساتھ بھارت کی امیرترین گلوکارہ 

شریا گھوشال کی دولت 185 کروڑ، سنیدھی چوہان کی 110 کروڑ اور آشا بھوسلے کی 100 کروڑ بھارتی روپے ہے

Dec 06, 2024 | 15:44:PM
تلسی کمار210 کروڑ کے اثاثوں کےساتھ بھارت کی امیرترین گلوکارہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بہت بڑی ہے،وہاں اداکاروں کے ساتھ ساتھ پلے بیک گلوکاربھی لاکھوں روپے کمارہے ہیں،عصرحاصرمیں بالی ووڈ میں شریا گھوشال، سنیدھی چوہان اور نیہا ککڑ جیسی گلوکارائیں اپنی سریلی آوازکے ساتھ شہرت اور دولت دونوں کے لیے مشہور ہیں۔

حال ہی میں بھارت کی امیرترین گلوکارہ کے حوالے سے ایک  رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق یہ اعزاز تلسی کمار کے پاس ہے جو مشہور میوزک کمپنی "ٹی سیریز" کے مالک کمار خاندان سے تعلق رکھتی ہیں،ان کی مجموعی دولت 210 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 25 ملین امریکی ڈالر) ہے۔

بالی ووڈ کی دیگر مقبول گلوکاراؤں کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو تلسی کمار کے اثاثوں کی مالیت سب سے زیادہ ہے، شریا گھوشال کی دولت 185 کروڑ، سنیدھی چوہان کی 110 کروڑ اور آشا بھوسلے کی 100 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

تلسی کی یہ دولت صرف گلوکاری سے نہیں بلکہ ٹی سیریز کے کاروبار میں ان کی شراکت داری کی وجہ سے بھی ہے جو دنیا کی سب سے بڑی میوزک کمپنی مانی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عزیزمیاں قوال:انکی قوالیاں سننے والوں پروجد طاری کردیتی ہیں

تلسی کمار"’کڈز ہٹ" کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کی بھی مالک ہیں جس پربچوں کے لیے کہانیاں اور نظمیں پیش کی جاتی ہیں،یہ چینل بھی ان کے اثاثوں میں اضافے کا سبب بناہے جہاں سے وہ ایک بڑی رقم حاصل کرتی ہیں۔

تلسی کمارنے بھول بھلیاں، ریڈی، دبنگ، کبیر سنگھ اور ستیہ پریم کی کتھا جیسی فلموں کے لیے گانے گائے ہیں جو بےحد مشہور ہوئے۔