7سے  11 دسمبر تک کس کس شہر میں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Dec 06, 2024 | 15:56:PM

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی لہر اور کہرا پڑنے کی پیشگوئی کی ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  جبکہ  پہاڑوں پر برفباری متوقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی میں داخل ہوں گی،8سے 14 دسمبر کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی لہر کا امکان  ہے،  سردی کی لہر کے زیر اثر دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے،پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم رہنے کا امکان  ہے جبکہ  بلوچستان اور سندھ میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے ، ادھر میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے  کی توقع سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں موسم سرد اور تیز ہواؤں کا امکان  ہے۔

 7 سے  11 دسمبر کے دوران چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، استور، غذر، گلگت، ہنزد،سکردو، وادی نیلم میں بارش متوقع  ہے،مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، حویلیاں میں  گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کاامکان ہے۔

 7 سے 8 دسمبر  کے دوران مری ،گلیات ، اسلام آباد، راولپنڈی،  جہلم، چکوال ، سیالکوٹ، حافظ آباد بارشوں کی پیشگوئی ہے،گوجر انوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں