پنجاب میں 4 ہزارسے زائد مریض کڈنی ٹرانسپلانٹ کے منتظر

جناح کے علاوہ کسی سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر نہیں

Dec 06, 2024 | 16:46:PM

 (زاہدچودھری) پنجاب میں 4 ہزارسے زائد گردوں کے مریض کڈنی ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں لیکن جناح ہسپتال کے علاوہ کسی سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر نہیں۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے صوبے میں مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کی اکلوتی امید بھی ختم کر دی،پنجاب میں ڈائیلیسز کے 36 ہزار سے زائد مریض جبکہ 26 ہزار کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے اہل ہیں۔ 

ڈائیلیسز کروانے والے 4 ہزار مریضوں کے پاس ڈونر بھی موجودہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا خرچ 25 لاکھ روپے ہیں اورکڈنی ٹرانسپلانٹ کے منتظر 95 فیصد مریض خرچ برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔

مزیدخبریں