(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی میں سرجری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پرانے رہنمائوں کو دوبارہ شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان موجودہ قیادت کے ڈی چوک احتجاج کی ناکامی کے بعد سےبہت ناخوش ہیں ، اب انہوں نے پارٹی میں بڑی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان کو اب پرانی ٹیم کے جس میں مسرت جمشید چیمہ، فواد چوہدری جیسے قیادت کو پارٹی میں دوبارہ عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے رہنمائوں کو دوبارہ شامل کئے جانے کا امکان ہے جس میں مسرت جمشید چیمہ، فواد چوہدرہ، زرتاج گل اور علی محمد خان کو پارٹی میں دوبارہ زمہ داریاں سونپی جائیں گی،عمران خان نے شکوہ کیاہے کہ موجودہ قیادت نہ تو احتجاج کامیاب کرواسکی ناہی عوام میں کوئی بیانیہ کامیاب ہوسکا جبکہ دوسری جانب بیرسٹرگوہر بھی مسلسل شدید تنقید کی وجہ سے اپنے عہدے سے ناخوش ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرانی ٹیم کی واپسی پر موجودہ ٹیم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے،پرانی ٹیم کو پارٹی میں دوبارہ عہدے دینے کےلئے عبوری سیٹ اپ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے ،پرانی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے بعد انہیں مستقل عہدے دینے کا فیصلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو برابری کے حقوق دینے سے ہی ترقی ہوگی:بلاول