’ گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ  یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے‘

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نےخیبر پختونخوا یونیورسٹیز کاترمیمی بل 2024 پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا

Dec 06, 2024 | 18:02:PM
’ گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ  یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی اسمبلی نےخیبر پختونخوا یونیورسٹیزکا ترمیمی بل 2024منظور کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے پی کی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نےخیبر پختونخوا یونیورسٹیز کاترمیمی بل 2024 پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا، ترمیمی بل کے مطابق  صوبائی گورنر کی بجائےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  تمام پبلک سیکٹرز  یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے،  وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کے پاس رہے گا اور  وائس چانسلر کے لیے وزیراعلیٰ کو اکیڈیمک سرچ کمیٹی 3 نام بھیجےگی۔ 

بل کے تحت وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ہے، مدت ملازمت حکومت کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کےجائزے سےمشروط ہوگی جب کہ مانیٹرنگ کمیٹی وائس چانسلرکی کارکردگی کا جائزہ لےگی اور 65 فیصد سےکم کارکردگی پر مدت ملازمت ختم کی جاسکے گی، اس کے علاوہ ترمیمی بل 2024 کے تحت خواتین یونیورسٹیوں میں صرف خواتین ہی وائس چانسلر ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی(ف) کا 8 دسمبر تک  دینی مدارس کا بل منظور نہ ہونے پر اسلام آباد کا رخ کرنے کا الٹی میٹم