انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ 

Dec 06, 2024 | 18:13:PM
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ 
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے   مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 277.94  روپے سے بڑھ کر  278.01 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 278.97 روپے  ،یورو 1.53 روپے اضافے سے 294.30 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 80 پیسے مہنگا ہوکر 355 روپے پر پہنچ گیاجبکہ اماراتی درہم  76 روپے اورسعودی ریال 74.20 روپے پر برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان موجودہ قیادت سے مایوس،پارٹی میں سرجری کا فیصلہ،کس کس کی واپسی متوقع؟تہلکہ خیز خبر

ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام  ہوا،100 انڈیکس 814 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 1 لاکھ 9ہزار 53 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔آج 57 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 69 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا