بینکنگ سیکٹر کے اے ڈی آر ٹیکسز کے حوالے سے 9 رکنی کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) بینکنگ سیکٹر کے ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ ریشو کے معاملے پروزیراعظم نےبینکنگ سیکٹر کے اے ڈی آر ٹیکسز کے حوالے سے 9 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے کنوینئر مقرر کر دیے گئے،کمیٹی میں وزیر خزانہ ، وزیر قانون ، وزیر مملکت خزانہ شامل ہے،اٹارنی جنرل اورگورنر سٹیٹ بینک کمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے،سیکریٹری خزانہ اورچیئرمین ایف بی آر بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
کمیٹی ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی،کمیٹی بینکوں کی حکومتی سرمایہ کاری پرحاصل ہونیوالےمنافع پر عائد ٹیکسز کا جائزہ لے گی اور بینکوں کے منافع پر اے ڈی آر کا جائزہ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت انتہا پسند سیاست میں مصروف ہے:بلاول