کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کی اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Dec 06, 2024 | 21:06:PM

(24 نیوز)کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل  حسین ابراہیم طہٰ سے جدہ  میں خصوصی ملاقات کی ہے،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات میں کامسٹیک کے او آئی سی رکن ممالک کے لیے جاری پروگراموں خصوصاً  فلسطین کے نوجوان طلبہ و طالبات اور تعلیمی بحران سے نمٹنے  کے لیے او آئی سی رکن ممالک کی وزراء تعلیم  پہلی کی غیر معمولی کانفرنس،  مئی 2025 میں  اسلام میں ہونے والی کامسٹیک کی 16ویں جنرل اسمبلی  منعقد کروانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ چاڈ میں شاہ فیصل یونیورسٹی میں حلال مصنوعات کی جانچ کیلئےمعیاری مرکز قائم کرنے کامسٹیک- چاڈ پروگرام کا اجراء شامل ہیں۔

ضرورپڑھیں:پاکستانی معیشت، طویل المدتی استحکام اور شہباز سپیڈ 

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کامسٹیک کے مسلم امہ کے لیے کیے گئے  کامسٹیک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی قیادت کی تعریف کی اور پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو بطور کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک کے  ک دوبارہ تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے او آئی سی  کے رکن ممالک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کامسٹیک کے وژن اپنی مکمل حمایت کے عزم کا اظہار کیا جبکہ صدر مملکت پاکستان و چئیرمین کامسٹیک کی کامسٹیک پروگراموں کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں