بنگلہ دیشی سفارتکار کو دھمکی آمیز خط موصول، مقدمہ درج

Stay tuned with 24 News HD Android App

(طیب سیف)وفاقی دارالحکومت میں بنگلہ دیش کے اعلیٰ سفارتکار کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔
نامعلوم افراد کی جانب سے بنگلہ دیشی سفارتکار کا پیچھا بھی کیا گیا،تھانہ کوہسار پولیس نے سفارتکار محمد علی خالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ متن کے مطابق سفارتکار محمد علی خالد بنگلہ دیش ایمبیسی میں اہم عہدے پر فائز ہے، گزشتہ چند روز سے کچھ نامعلوم افراد ان کا پیچھا کر رہے ہیں،نامعلوم افراد نے سفارتکار کی تصاویر بھی کھینچیں اور انہیں ایک دھمکی آمیز خط سفارت خانے میں موصول ہوا.
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ خط نے نا صرف انکو بلکہ سفارت خانے کے عملے کو بھی خوفزدہ کیا ہے، یہ تمام سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو متاثر کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سال نوپرعوام کیلئے بڑا تحفہ،بجلی 26روپے فی یونٹ سستی