معروف ماڈل ڈینگی بخار میں مبتلا، ہسپتال پہنچ گئی

Dec 06, 2024 | 21:21:PM

(شہزاد خان)معروف ماڈل اور ٹک ٹاکر لائبہ طارق ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئی،لیبارٹری  سے کرائی گئی رپورٹ پازیٹو آگئی۔ 

 ماڈل لائبہ طارق ڈینگی وائرس بخار کا علاج کرانے کے لیے اوکاڑہ سے لاہور کے نجی ہسپتال پہنچ گئی ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی پر علاج کے لیے لاہور کے نجی ہسپتال پہنچ گئی۔ 

ضلع کے مختلف علاقوں سے کئی مریض پہلے ہی ڈینگی وائرس  میں مبتلا ہو چکے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مچھروں کے خاتمے کے لئے سپرے نہ کیا جانا بتائی جاتی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ تشویشناک ہے ،ضلع انتظامیہ کو ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے فوری طور پر  اقدامات اٹھائے تاکہ مزید شہری ڈینگی سے بچ سکیں۔

معروف ماڈل اور ٹک ٹاکر کا نیو سونگ اسی ہفتے ہی ریلیز ہوا تھا ۔ 

 یہ بھی پڑھیں: تلسی کمار210 کروڑ کے اثاثوں کےساتھ بھارت کی امیرترین گلوکارہ 

مزیدخبریں