دنیا میں تیز ترین،پاکستان میں سست ترین،انٹرنیٹ کے حوالے سے پاکستان نے نیا ریکارڈ بناڈالا

سب سے تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے جہاں اوسط سپیڈ میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے،ورلڈ پاپولیشن ریویو

Dec 06, 2024 | 22:26:PM
دنیا میں تیز ترین،پاکستان میں سست ترین،انٹرنیٹ کے حوالے سے پاکستان نے نیا ریکارڈ بناڈالا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیٹ ہماری جدید دنیا کے لیے انتہائی ضروری ہوچکا ہے، خصوصی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں ماضی کی نسبت آج کا انٹرنیٹ بہت بہتر اور تیز رفتار ہے۔یہ انٹرنیٹ ہی کی بدولت ہے کہ ہم اپنے فون پر ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے، منٹوں میں بڑے پیمانے پر فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے اور ویڈیو کالز کے ذریعے حقیقی وقت میں اپنے دوست احباب سے تعاون کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار بہت محدود ہے ۔

اب انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے،ورلڈ پاپولیشن ریویو کی رپورٹ کے مطابق 224 ممالک کی فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے جبکہ براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔

ضرورپڑھیں:پاکستانی معیشت، طویل المدتی استحکام اور شہباز سپیڈ 

سال 2024 میں سب سے تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے جہاں اوسط سپیڈ میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے، دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 297.57 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے، تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ ہے جہاں یہ رفتار 280 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے،فہرست میں چوتھے نمبر پر چلی 265.62 ، پانچویں نمبر پر امریکہ 242.27 چھٹے پر تھائی لینڈ 232.15 ، ساتویں پر فرانس 223.72 آٹھویں پر ڈینمارک 219.23 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔

دوسری جانب تیز ترین موبائل انٹرنیٹ کے حوالے سے بات کریں تو پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں اوسط رفتار 398.51 میگا بِٹس فی سیکنڈ ۔ دوسرے نمبر پر قطر 344.34 تیسرے پر کویت میں 239.83 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔